بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعظم کل تاجکستان کےدو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمن کی دعوت پرکل تاجکستان کےدو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں وزیراعظم تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمن، تاجک وزیراعظم عزت مآب قاہر رسولزادہ اور تاجک پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چئیرمین محمدطائر زائر ذاکرزادہ سر فہرست ہیں۔
یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتوں کا ایک حصہ ہے۔ اس دورے میں پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارت، سفارتی و سماجی تعلقات، توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک اور دیگر موضوعات پر دونوں ممالک کے مابین معاہدے اور اعلیٰ قیادت کے درمیان گفتگو شامل ہے