بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو الیکشن میں ہار تسلیم کرتے، اسد قیصر

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوازشریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو کہتے میں ہار چکا ہوں، ہار تسلیم کرنے سے قائد ن لیگ کا عزت و مرتبہ بہت بڑھ جاتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے شہباز سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منتخب حکومت نہیں ہے، یہ لوگ جعلی مینڈیٹ سے بیٹھے ہیں، بچہ بچہ جانتا ہے کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ اس حکومت کے ساتھ کیسے بیٹھیں جس نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا، ہم دو تہائی اکثریت سے جیتے ہیں، یہ کس قانون کے تحت حکومت کررہے ہیں، پہلے یہ اپنی غلطی تسلیم کریں کہ غلط مینڈیٹ پر بیٹھے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کس طرح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالیں، کیونکہ عمران خان کو جیل میں رکھا تو ملک انارکی کی طرف چلا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 تاریخ کو مانسہرہ اور پھر 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں۔

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’مولانا کے ساتھ رابطے ہیں، ہم کمیٹی بنارہے ہیں، ابھی تک آفیشل میٹنگ نہیں ہوئی، خواہش ہے کہ مولانا اور ہماری ایک ساتھ فلائٹ ہو۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو، امید ہے کہ فضل الرحمان کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے، بڑے مقصد کیلئے ذاتی مسائل کو پیچھے رکھ کر آگے بڑھیں گے۔