بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت،پی ٹی آئی تنازع ، جے یوآئی کا دہرامعیار

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جمعیت علمائے اسلام (ف) دہرے معیارپر عمل پیرا ہے ، مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی حمایت اور انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہے،   سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے بیان دیا کہ ان کی جماعت اس کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف کو اختیار کر رہی ہے اور اسی مؤقف کی حامی ہے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ یعنی آپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے؟ جس پر کامران مرتضیٰ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جی ہاں، الیکشن کمیشن نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے اس موقع پر جسٹس منیب اختر نے مولانا فضل الرحمان کی نیوز کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس چل رہی تھی، آپ کا مؤقف تو اس سے بالکل مختلف ہے جمعیت علماء اسلام نے انتخابات اور مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے اسکی حمایت کردی،بظاہر اس وقت جے یو آئی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہی ہیاور وہ کوئی واضح لائن نہیں لے رہی ہے ۔دوسری جانب عوام بجٹ میں منظورکردہ بھاری ٹیکسوں کے نفاذسے تشویش میں مبتلا ہیں جس کا وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے بھی کیا،ان کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکسوں سے لوگ دباؤمیں ہیں،سوال یہ ہیکہ حکومت کے پاس ممکنہ مہنگائی سے عام آدمی کو بچانے کے لئے کیاحکمت عملی ہے، جہاں عوام کے لئے بھاری ٹیکسوں کا نفاذعمل میں لایاگیا ہے وہیں حیران کن طور پر سرکاری ملازمین کے لئے پراپرٹی کی فروخت پرانکم ٹیکس کی چھوٹ برقراررکھی گئی ہے اور اس وقت اس مد میں تقریباً 3900 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے،حالانکہ دیکھاجائے تویہ مراعات یافتہ طبقہ ہیاور اسے پراپرٹی پر ٹیکس چھوٹ دینے کو کوئی بلاجواز نہیں بنتا، بلاشبہ ٹیکسز میں اضافہ آئی ایم ایف کادیرینہ مطالبہ رہاہے اور ٹیکسوں کی اہمیت سے انکاربھی نہیں، کسی بھی ملک کی معیشت میں ٹیکسز کا اہم کردارہوتاہے، ملک کا نظام چلانے کے لیے ٹیکسز ضروری سمجھے جاتے ہیں ، ترقی یافتہ ممالک میںشہری بہت زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جس کے بدلیمیں انہیں مراعات اور سہولتیں بھی ملتی ہیں مگر ہمارے ہاں معاملہ الٹ ہے،یہاں ٹیکس بھی لے لیاجاتا ہے اور بدلے میں سہولتیں بھی نہیں ملتیں، پھر ٹیکس نظام بھی غیر منصفانہ ہے،براہ راست ٹیکسوں کے بجائے بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ ڈالا جاتا ہے ، ٹیکس نظام کی خرابیوں کو دور کیاجاناچاہئیاور غریب پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اشرافیہ سے قربانی مانگی جائے، ، ٹیکسوں کے غیرمنصفانہ نظام کی مزید کوئی گنجائش نہیں ،بالواسطہ ٹیکسوں کے بجائے براہ راست ٹیکس وصولی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اب اشرافیہ سے قربانی مانگی جانی چاہئے ،حکومت کو ٹیکس نیٹ بڑھانے اوربراہ راست ٹیکسوں کی وصولی کو بہتربنانے کی کوششوں میں مراعات یافتہ یا اشرافیہ کے کسی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آناچاہئے۔