کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سیدناصر حسین شاہ نے شاہ نے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیوایم ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف بات کرنے پرمعافی مانگے اور گورنر سندھ مستعفی ہوں، شہید بھٹو پر الزام شرمناک ہے، حلفیہ کہتے ہیںمتحدہ نے کبھی کسی ملاقات میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، رابطہ کمیٹی میں آدھے سے زیادہ سرکاری ملازم بیٹھتے ہیں،ماضی میں سارے ٹارگٹ کلرز واٹربورڈ اور کے ایم سی کے ملازم ہوتے تھے، ایم کیو ایم کی قیادت کو اچانک سیاست چمکانے کا شوق سوار ہوا ہے، اس جماعت نے ہمیشہ روایتی نفرت کی سیاست کی ہے جس کی قیمت اسے عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کی صورت میں ادا کرنی پڑی ہے لیکن اسکے باوجود ایم کیو ایم اپنی پرانی روش سے باز آنے کو تیار نہیں ہے۔ پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منہ توڑ جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ حلفیہ کہتے ہیں ایم کیو ایم نے کبھی کسی باضابطہ ملاقات میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ شہید بھٹو پر ملک تقسیم کرنے کا الزام لگانا شرمناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں آدھے سے زیادہ سرکاری ملازم بیٹھتے ہیں۔
متحدہ معافی مانگے، گورنر استعفیٰ دیں، پی پی پی








