بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیورو کریسی تقررو تبادلے؛ چیئرمین NHA تبدیل

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) وفاقی بیورو کریسی میں تقررو تبادلے ، نو ٹیفیکیشن جا ری ۔چیئر مین نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسرارشد مجید کو تبدیل کردیاگیا ، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےایڈیشنل سیکر ٹری فنا نس ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ21 کے افسر محمد شہر یار سلطان کو تبدیل کرکے نیا چیئر مین نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی تعینات کیا گیا ۔پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر سید اسد مظفر کو تبدیل کرکے ایف آئی اے میں تعینات کیا گیا ۔سندھ کے محکمہ تعلیم کے ہیڈ ما سٹر امجد علی یوسفزئی کو تبدیل کرکے تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وزارت انرجی ( پیٹرولیم ) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ۔ سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن کاشف علی کو وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا ہے۔سیکشن افسر وزارت داخلہ محمد فہد سیال کو تبدیل کرکے سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا۔