بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرپا اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں،عطا تارڑ

اسلام آباد (ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلون نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین دوطرفہ تعلقات، حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔کینیڈا کی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اطلاعات کو وزارت اطلاعات کے ساتھ ثقافت و قومی ورثہ کا اضافی قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرپا اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔کینیڈا پاکستان کا مرکزی ترقیاتی شراکت دار ہے۔دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔معاشی تعلقات میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔کینیڈین ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہا۔