بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس شفیع صدیقی کا نام منظور

 جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےلیے جسٹس شفیع صدیقی کے نام کی منظوری دے دی۔
  چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کےلیے جسٹس شفیع محمد صدیقی کے نام کی منظوری دے دی گئی۔
  اجلاس میں جسٹس محمد شفیع صدیقی کا نام کمیشن نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس کےلیے جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور ہوا۔