بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک روس وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی ابھرتی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی ابھرتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت علاقائی صورت پر بات چیت کی اورافغانستان میں امن وامان کے لئے مشترکہ کوششو ں پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے یوکرین کی صورت حال پر پاکستا ن کی تشویش کا اظہار کیا اور یواین چارٹر کے مطابق کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ روس یوکرین مذاکرات تنازعے کے سفارتی حل کی تلاش میں کامیاب ہوںگے۔ انہوں نے کہاکہ یوکرین نے پاکستانی شہریوںکی محفوظ واپسی ترجیح ہے ،اس سلسلے میںانہوںنے روسی ہم منصب سے سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔روسی وزیرخارجہ نے علاقائی صورت پر پاکستانی ہم منصب کو روس کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔انہوں نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ پر افسوس ظاہرکیا۔