اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری حج پر ساڑھے چھ لاکھ روپے سے کم اخراجات آئیں گے۔جمعہ کو قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ ’گزشتہ حکومت نے سعودی کمپنیوں سے ریال کرنسی میں جن ریٹس پر بکنگ کی تھی، اس کے تحت حج کا ریٹ اس سال 11 لاکھ کا ہونا تھا مگر حکومت نے سعودی کمپنیوں سے بہتر ڈیل کر کے ہوٹلز آدھی قیمتوں پر بک کیے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ مکہ میں جن رہائشی عمارتوں کو گزشتہ حکومت کے دور میں 2600 سے 3500 ریال فی حاجی بُک کیا گیا تھا اب انہیں 2100 ریال میں بُک کیا گیا ہے۔اسی طرح مدینہ میں جو کمرے 2100 روپے فی ہفتہ پر بک کیے گئے تھے انہیں 720 ریال پر حاجیوں کے لیے بک کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی حاجیوں کو اس بار سستا حج مل سکے۔ان کے مطابق خوراک اور طعام کے اخراجات بھی کم کیے گئے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو حج کا موقع مل سکے۔
عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کر دیا








