بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

UN رپورٹ،عمران حامی لابنگ کامیاب،سفارتخانہ ناکام

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست نے بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا ،امریکی کانگریس کی قراردادکے بعدبانی پی ٹی آئی کو بیرونی طور پرملنے والی حمایت کے حوالے سے یہ دوسری بڑی کامیابی ہیاور حکومتی مشینری ،دفترخارجہ اور سفارتخانے تحریک انصاف کی لابنگ اور غیرملکی اہم اداروں کو حکومتی مؤقف پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، یواین  ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست کی رپورٹ کو منظورکرانے میں عمران خان کے ایک قریبی دوست ذلفی بخاری نے اہم کردار اداکیا،انہوں نے ایک تحریری درخواست دی،حکومتی موقف جاننے کیلئے کمیشن نے کئی مرتبہ رابطہ کیالیکن حکومت نے اس رپورٹ کے مطابق اپناکوئی موقف نہیں دیاجس کے بعد یہ رپورٹ جاری کردی گئی،عمران خان کا بیانیہ جو بھی ہو،بیرونی ممالک میں مضبوط ہورہاہے اور انہیں سفارتی محاذ پر کامیابی مل رہی ہے ،حکومتی ترجمان جن میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑبھی شامل ہیں انہوں نے  یواین ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست کے مطالبے کو مستردکرتیہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اورمقدمات پاکستان کے اندرونی معاملہ اور ملکی آئین وقانون کے مطابق ہے ،خود مختارریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اورمروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے،عمران خان ایک سزایافتہ قیدی ہیں اورانہیں پاکستانی آئین ،قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام سہولتیں حاصل ہیں،کئی مقدمات میں عمران خان کو منصفانہ ٹرائل کے ذریعے ریلیف ملا ہے،یہ رپورٹ درست نہیں ہیا ور حقائق کو نظراندازکیاگیاہے،حکومتی موقف اپنی جگہ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ دفترخارجہ ،سفارتخانے اور دیگرادارے عالمی اداروں کو عمران خان کے معاملے پر حکومت کا موقف پہنچانیمیں ناکام ہوئے ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف کے علم میں یہ بات کیوں نہیں لائی گئی کہ اقوام متحدہ کے  ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست نے عمران خان کے معاملے پر حکومت کو دفترخارجہ کے ذریعے سوالات بجھوائے تھے جن کا بروقت جواب نہ دیاجانایہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت میں کوئی ڈسپلن نہیں ہے،اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کیاکررہاہے اس نے اس کمیشن کو بریفنگ کیوں نہیں دی اس سارے معاملے کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے،دوسری جانب دیکھاجائے تو جہاں عمران خان کو عالمی محاذ پر کامیابی مل رہاہے وہیں اندرونی محاذپرچیلنجزکاسامناہے پارٹی کے اندراختلافات پائے جارہے ہیں سابق وزیراطلاعات فواد چودھری تسلسل کے ساتھ عمران خان کی نامزد کردہ پارٹی قیادت کو نشانہ بنارہے ہیں،پارٹی ترجمان روف حسن کا یہ موقف درست معلوم ہوتا کہ فوادچودھری سمیت کچھ لوگوں کو لانچ کیاگیااور انہیں میڈیامیں خصوصی کوریج بھی دلوائی جارہی ہے تاکہ پی ٹی آئی کے اندراختلافات کو بڑھایاجاسکے،دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل نے عالیہ نیلم کو لاہورہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقررکردیاانہیں متفقہ طور پر اس عہدے پر نامزدکیاگیاحالانکہ بعض خبروں میں یہ دعویٰ کیاگیاتھاکہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ووٹنگ ہوگی بعض وکلاء تنقیدکررہے ہیں کہ دوسینئرججزشجاعت علی خان اور جسٹس باقرنجی کونظرانداز کرکے تیسرے نمبر کی سینئر جج کو چیف جسٹس بنایاگیاہے ماضی میں اس سے قبل سابق چیف جسٹس عمرعطاء بندیال میں لاہور ہائیکورٹ کی جونیئرجج جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بناچکے ہیں،عالیہ نیلم نے ماضی میں کئی اہم فیصلے دیئے جن میں ن لیگ کے رہنماحنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں بری کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے،جسٹس عالیہ نیلم حنیف عباسی کی بریت کرنے والی بنچ کا حصہ تھیں ،بعض حلقے یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہیں چیف جسٹس بنوانے میں لاہور کے سینئروکیل احسن بھون نے بھی کرداراداکیا۔