بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئے مالی سال کےپی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے پی ڈبلیو ڈی کو فنڈز نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو تحلیل کرنے کے حوالے سےاہداف کا تعین کردیا ہے۔وزیر اعظم نے تحلیل کا عمل مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائن مقرر کردی ہیں۔ ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لیے پی ڈبلیو ڈی کو کوئی فنڈنگ نہیں دی جائے گی۔ پی ڈبلیو ڈی کے ماتحت پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لیے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی قائم کی جائے گی ۔اس کیلئے ضروری قانونی کاروائی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے۔صو بائی نوعیت کے جاری منصوبوں کو متعلقہ صوبوں کے حوالے کیا جائے گا اور انہیں وفاقی حکومت کی نگرانی میں مکمل کیا جا ئے گا۔یہ کام دو ہفتوں میں مکمل کیا جا ئے گا۔پاک پی ڈبلیو ڈی کےٹرانزشن پلان کیلئے بنائی گئی کمیٹی مینٹی ننس اور مرمت کا کام پری کوا لیفائیڈ فر موں کو ااؤٹ سروس کرے گی۔ ا