اسلام آباد(صغیر چوہدری )خود کو کنوارا ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے شخص کے خلاف عدالت نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں تھانہ صادق آباد پولیس نے بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ واجد منصور نامی شخص کے خلاف اسکی
بیوی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مسلم ٹاون کے رہائشی واجد منصور سے 26 دسمبر 2020 کو شادی ہوئی واجد نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کی جبکہ واجد پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے اسکی دوسری شادی کا علم عزیز و اقارب سے ہوا ۔
مدعیہ مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے جھوٹ،فراڈ،دھوکہ کے ذریعے اپنے بدنیت عزائم حاصل کرنے کے لئے دوسری شادی کی اور ملزم واجد منصور نے اس سے 16تولے طلائی زیورات بھی لے لئے ہیں ملزم نے اسکے خاندان کو کنوارہ ہونے کا تاثر دے کر دھوکہ دیا پولیس نے عدالتی حکم پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 420،465،495 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے پر مقدمہ درج








