اسلام(صغیر چوہدری ) راولپنڈی میں ڈاکوں نے یونیورسٹی کے پروفیسر کو لوٹ لیا۔ سیف سٹی اور میٹرو بس بس سروس کے کیمرے بھی ڈاکوں کی شناخت نا کرسکے۔ ڈاکٹر غلام صفدر وومن یونیورسٹی میں بطور پروفیسر میں تعینات ہیں انہیں بتایا کہ وہ اپنے گھر جانے کے لئے جب شمش آباد میٹرو اسٹیشن پہنچے تو وہاں سیڑھیوں پر موجود ڈاکوں نے ان پر اسلحہ تان لیا ملزمان نے دن دہاڑے لوگوں کی موجودگی اور کیمروں کی پرواہ کئے بغیر پروفیسر صفدر سے ایک موبائل۔لیپ ٹاپ اور پرس چھین لیا ۔ اور بڑی آسانی سے فرار ہوگئے ۔ غلام صفدر نے بتایا کہ پرس میں مختلف بینکس کے آفس کے کارڈز وغیرہ کے علاوہ نقدی بھی تھی جبکہ انکے لیپ ٹاپ میں ریسرچ سے متعلقہ بیٹ سا قیمتی ڈیٹا بھی تھا ۔ پروفیسر صفدر نے تھانہ نیو ٹاون کو اطلاع دی اور تحریری درخواست بھی دی۔ تاہم پولیس ابھی تک نا تو وقوعے کی فوٹیج حاصل کرسکی نا ہی کسی ملزم کا،سراغ لگا،سکی
راولپنڈی میں ڈاکوں نے یونیورسٹی کے پروفیسر کو لوٹ لیا








