بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب سے کوڑا کرکٹ کی گندگی کی طرح سموگ کابھی خاتمہ ہوجائے گا،مریم اورنگزیب

لاہور (ممتازنیوز)پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب نے کہاکہ سموگ، زہریلے اور جان لیوا دھوئیں اور آلودگی سے پاک کرنے کے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ’سرسبز اور سموگ فری پنجاب‘وژن پر پوری قوت سے عمل درآمد کا آغاز کردیاگیا ہے۔ بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ تین ماہ کے ابتدائی مرحلے کے بعد اب ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے کی طرح اب پھر آپ ہمارا ساتھ دیں گے تو پنجاب سے کوڑا کرکٹ کی گندگی کی طرح سموگ کابھی خاتمہ ہوجائے گا۔اپیل ہے کہ اپنی کار، ٹرک، بس کا دھواں، فیکٹریوں کی چمنیاں، موٹر بائیکس چیک کریں ، پلاسٹک کا استعمال ختم کریں، مونجی اور فصل کی باقیات نہ جلائیں، درخت لگائیں اور زندگیاں بچائیں ۔ اپنی زمہ داری سمجھیں اور کردار ادا کریں ۔سموگ کے خلاف سب کو ایک ہونا ہوگا