بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام ایکسپریس سے روات تک سگنل فری منصوبے کی تکمیل کا افتتاح 14 اگست کو ہوگا

اسلام آباد( صغیر چوہدری )اسلام ایکسپریس سے روات تک سگنل فری منصوبے کی تکمیل 13 اگست سے پہلے مکمل کرنے کے لئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نے چیئرمین سی ڈی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ اشارہ فری منصوبے کا افتتاح 14 اگست کو ہوگا۔
ترجمان وازرات داخلہ کے مطابق ایکسپریس وے پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے چئیرمین سی ڈے اے تفصیلی دورہ کیا۔
چیئر مین سی ڈی اے نے سواں پل، جاپان انڈر پاس، ریلوے پل، بھندر پل اور منصوبے کے دیگر سیکشنز پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ۔
محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری منصوبے پر تعمیراتی کام 14اگست 2024تک مکمل کر کے منصوبے کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر دا خلہ کی محسن نقوی کی ہدایت پر عرصہ دراز سے تعطل کے شکار اس منصوبے پر ریکارڈ رفتار میں تعمیراتی کام کیا گیا۔
چئیرمین کو موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کو مکمل کر نے کے لئے پہلی مرتبہ ہفتے میں ساتوں دن بلا توطل تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے۔ دو ماہ کے دوران انتہائی پیچیدہ اور مشکل پلوں اور سٹرکچر ز پر بڑے پیمانے پر کام مکمل کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے تعمیراتی کام کو تیز رفتاری سے تکمیل کی طرف لے جانے پر سی ڈی اے، کنٹریکٹر اور کنسلٹنٹ کو تعریف کی ۔چئیرمین کا کہنا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے پر 24 گھنٹے ٹریفک کا رش ہونے کے باوجود منصوبے پر اس قدر تیزی سے کام جاری رکھنا قابل ستائش ہے۔جبکہ تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،