اسلام آباد(صغیر چوہدری)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہری پور۔ چہکائی کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
وفاقی وزیرداخلہ کا ہری پورحادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس








