پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں کوسٹر اور مسافر کوچ میں تصادم کے باعث چار افرادجاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔
نواحی علاقہ چوک سرور شہید اڈا حسین آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث لیہ سے ملتان جانے والی رانا جہاں زیب کمپنی کی اے سی کوچ سامنے سے انے والے کوسٹر سے ٹکرائی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اورلاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہسپتال بلا لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے 10 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ملتان منتقل کیا گیا ہے۔
کوٹ ادو میں کوسٹر اور مسافر کوچ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی








