لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے ریلیف پیکیج کے حوالےسے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام مہنگائی میں پسی ہوئی ہے،غریب حاندان بچارے رل گئے،ان کے پاس ایک وقت کی روٹی اور علاج کے پیسے اور نوکری نہیں ہے،
مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے،پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،ہفتہ کوعدالت میں پیش کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ ماہانہ 28ارب روپے پاکستان کے پسے ہوئے کوگوں کو ریلیف دینے کے لیےکے لیے مختص کیے ہیں۔
سوا کروڑ مستحق خاندانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے پٹرول پر سبسڈی دی جائےگی۔وزیر اعظم نے پاکستان کو دفاعی طور پرناقابل تسخیر بنانے کے لیے یوم تکبیر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔









