بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی سیاست نفرت میں بدل چکی،پارلیمان میں صرف گالم گلوچ ہوتی ہے،شاہدخاقان

اسلام آباد(ممتازنیوز)کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہاہےکہ مسلم لیگ(ن) سے ناراضی نہیں،بات سوچ کی ہے،ایک سال پہلے نوازشریف کو بتادیاتھاکہ الیکشن نہیں لڑپاؤں گا،مجھ پر کوئی تنقیدکاکوئی حق رکھتا ہے تووہ نوازشریف ہیں،ان کا 35سال سے ساتھی ہوں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اقتدار میں رہ چکی ہیں اور وہ کچھ ڈلیورنہیں کرسکیں،ملکی حالات بدسے بدتر ہوتے گئے ،تینوں جماعتوں کے پاس ملک کو دینے کےلئے کچھ نہیں ہے ہم سمجھتے ہیں کہ نئ سیاسی جماعت بہترسوچ کے ساتھ ملک کوکچھ دے سکے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نئے لوگ نہیں ،ہماری سوچ بہت واضح ہے،ہم اپنی بات اور اپنے اصول پرقائم رہنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ملکی سیاست نفرت میں بدل چکی ہے ،پارلیمان صرف گالم گلوچ کی جگہ رہ گئی ہے،انہوں نے کہاکہ آئین کاسفرہمیشہ لمبااور مشکل ہوتا ہے، اس سفرمیں ہوسکتا ہے اقتدار نہ بھی ملے لیکن کامیابی صرف آئین کی ہوتی ہے۔شاہدخاقان نے کہاکہ سب کو آئین میں رہتے ہوئے کام کرناچاہئے ،باربارآئین توڑنے اور مداخلت سے ملک کانقصا ن ہواہے۔