اسلام آباد:وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ چیف جسٹس کے عہدے میں توسیع کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ،یہ افواہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑنے کہاکہ حکومت سنبھالتے ہی اتحادیو ںے مشاورت شروع کی ، وزیراعظم نے نوازشریف کی مشاورت سے ایک کمیٹی بھی قائم کی ، ہمار ساتھ سینئر قانون دان ہیں ان میں کچھ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداران بھی اس میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ ججز کی ٹرانسفر سے متعلق کوئی تجویزمیرے علم نہیں ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ قانون سازی کاعمل جھٹ پٹ اور پلک جھپکتے ہی نہیں ہوناچاہئے۔
چیف جسٹس کے عہدے میں توسیع کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ،یہ افواہ ہے،وزیرقانون








