اسلام آباد (ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بحران پر ہنگامی اقدامات کا فیصلہکرتے ہوئے 9جولائی کو قومی اسمبلی اجلاس طلب کرلیا،سمری بھیجوادی گئی۔اجلاس میں ڈسکوز کے متبادل بورڈز کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز بجلی صارفین کے بِلوں میں زائد یونٹس شامل کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو تقسیم کار کمپنیوں کے ایسے اہلکاروں و افسران کو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاتھا کہ ماضی میں کیے گئے غلط پالیسی اقدامات کا بوجھ غریب عوام کو قطعاً برداشت نہیں کرنے دوں گا، کم لاگت قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے صارفین کو بِلوں میں ریلیف ملے گا۔
۔









