بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ججزسے کہوں گاسوشل میڈیاپرتوجہ نہ دیں،راناثنااللہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ ججزسے کہوں گاسوشل میڈیاپرتوجہ نہ دیں، سوشل میڈیاکوجتنی اہمیت دیں گے اتنا ہی شور ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ سوشل میڈیامہم کے پیچھے کبھی کوئی ہوتا ہے تو کبھی کوئی۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیاکے پیچھے بھاگنے کی ضرورت ہی کیاہے،اگرآپ اتنے فکرمندہونے لگیں تو مہم چلانے والے سمجھتے ہیں کہ وہ کامیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالتیں یقینی بنائیں کہ قانون کاغلط استعمال نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ وی لاگ میں جس کا جس سے متعلق جی چاہتا ہے بول دیتاہے۔