بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوٹیوبر زرناب فاطمہ کے ہاں بچے کی قبل اَز وقت پیدائش: مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

معروف یوٹویبر ڈاکٹر و کانٹینٹ کرئیٹر زرناب کے ہاں بیٹی کی قبل از وقت پیدائش ہوئی ہے۔

ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹر زرناب اور محمد لاریب خالد نے گزشتہ دنوں اپنے ہاں پہلی اولاد، بیٹی کو خوش آمدید کہا ہے۔

زرناب اور خالد کو اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش قبل اَز وقت ہونے کے سبب متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔

یوٹیوبر زرناب فاطمہ کے شوہر، لاریب خالد نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)


محمد لاریب خالد کا بتانا تھا کہ زرناب فاطمہ کا آپریشن ہو رہا ہے، دعاؤں کی اپیل ہے، میری اہلیہ اور بچہ دونوں کی جان خطرے میں ہے۔

اسکرین شاٹ

بعد ازاں لاریب خالد گاہے بگاہے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے رہے اور زرناب اور نوازائیدہ بچی کی تازہ صورتحال سے انٹرنیٹ صارفین کو آگاہ کر رکھے ہوئے تھے۔

یوٹیوبر زرناب فاطمہ کے ہاں بچے کی قبل اَز وقت پیدائش: مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

گزشتہ روز لاریب خالد نے صارفین کو بتایا ہے کہ زرناب فاطمہ اسپتال سے گھر منتقل ہو گئی ہیں، زرناب کی صحت اب خطرے سے باہر ہے جبکہ اُن کی بیٹی تاحال اسپتال میں اور خطرے سے دو چار ہے۔

یاد رہے کہ زرناب اور لاریب نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد سے متعلق اعلان 23 مئی 2024 کو کیا تھا۔