اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) پاسپورٹ لیمینیشن کی بڑھتی قیمتوں کو کور کرنے کے لئے پاسپورٹ حکام نے تمام کٹیگری کے پاسپورٹس کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا لیکن لوگوں سے اضافی پیسے وصول کرنے کے باوجود بھی بیک لاگ پر قابو نا پایا جاسکا۔ 7 مارچ 2024 کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ نارمل پاسپورٹ کی نئی فیس بڑھا کر 4 ہزار 500 جبکہ ارجنٹ فیس 7 ہزار 500 روپے کر دی گئی۔ اسی طرح اس کیٹیگری میں 10 سال مدت کے لئے نارمل فیس 6 ہزار 700 جبکہ ارجنٹ کی بڑھا کر 11 ہزار 200 روپے کردی گئی۔ جبکہ 72 صفحات 5 سال کے لئے ناریل 8 ہزار 200 ارجنٹ 13 ہزار 500 اس طرح 10 سال کے لئے نارمل 12 ہزار 400 جبکہ ارجنٹ 20 زار 200 روپے کی گئی۔ 100 صفحات والے 5 پانچ سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس و ہزار – ارجنٹ 18 ہزار جبکہ 10 سالہ مدت کے لئے ناریل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ 27 ہزار کی گئی ہے۔ اس فیس کے تناسب سے محکمے کو روزانہ کروڑوں کا پرافٹ بھی مل رہا ہے لیکن اسکے باوجود اب بھی پاسپورٹ کا اجرا اور ترسیل کا عمل کئی مہینوں پر مشتمل ہے
مہنگالیمی نیشن پیپر،پاسپورٹ فیسوں میں اضافہ








