بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اظہر علی کا فیملی کے ہمراہ اسلامی تاریخ پر بننے والی سیریز کے سیٹ کا دورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر اظہر علی نے فیملی کے ہمراہ پاک ترک مشترکہ سیریز صلاح الدین ایوبی کے سیٹ کا دورہ کیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر و کپتان اظہر علی اِن دنوں ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ چھٹیاں گزار رہے ہیں جبکہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر فیملی کے ہمراہ گھومنے کی تصاویر شیئر کیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ معروف ڈرامہ سیریل صلاح الدین ایوبی کے سیٹ کا دورہ کررہے ہیں۔

قبل ازیں حال ہی میں پہلے سیزن کے برعکس پاکستانی اداکاروں نے بھی صلاح الدین ایوبی کے دوسرے سیزن کیلئے کاسٹ کیے ہیں جن میں درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر شامل ہیں جبکہ اسلامی تاریخ پر مبنی سیریز کے لیے تقریباً 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے آڈیشن دیے تھے۔

دوسری جانب قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عائشہ عُمر، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کو بھی سیریز کی کاسٹ میں شامل کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔