اسلام آباد(صغیر چوہدری )موٹروے پر مختلف مقامات شدید بارش کے باعث ڈرائیورز کے لئے موٹروے پولیس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان موٹروے کے مطابق اسلام اباد سے پشاور (M-1)اسلام اباد سے کوٹ مومن (M-2) اسلام اباد سے ڈیرہ اسماعیل خان (M-14)
اسلام اباد سے سوات (SEW)
اسلام اباد سے تھاکوٹ (E-35) پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ بارش کے پیش نظر تمام ٹول پلازہ پر ڈرائیورز کو بریفنگ کا سلسلہ جاری ہے بارش کے دوران روڈ سلپ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے بے قابو ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے ۔حادثات سے بچاؤ کے لیے بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں
تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں ۔سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
موٹروے پربارش،ڈرائیورحضرات احتیاط سے گاڑی چلائیں ،موٹروے پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی







