بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف نے قومی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے متعلق ترمیمی بل پر اعتراض اٹھادیا

اسلام آباد (ممتازنیوز) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہکے اجلاس میں قومی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے متعلق ترمیمی بل پر اعتراض اٹھادیا،قائد حزب اختلاف عمرایوب خان نے اختلافی نوٹ لکھ دیا،اختلافی نوٹ پر عمرایوب ، شہرام ترکئی، مبین عارف اور علی سرفراز کے دستخط شامل ہیں۔عمرایوب نے کہاکہ حکومت جلدبازی میں قانون سازی کرکے اس عمل کو سپوثاژ کرنا چاہتی ہے،قومی اداروں میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور تبدیلی کا طریقہ کار درست نہیں،اختلافی نوٹ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کا حصہ بنایا جائے۔