اسلام آباد(ممتازنیوز)عوام پر بھاری ٹیکس عائد کرنے والے وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے ماضی میں سپرٹیکس کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کیا، ایف بی آر کی انٹراکورٹ اپیل میں آج بھی فریق ہیں۔سینئر صحافی ثاقب بشیرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘پر کئے گئے ٹویٹ میں دعویٰ کیاگیا کہ پی ڈی ایم کی سابق حکومت نے گزشتہ سال جب سپرٹیکس عائدکیاتھاتو موجودہ وزیرخزانہ محمداورنگزیب ودیگرنے اس اقدام کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیاتھا اور پھر سپرٹیکس کے خلاف سٹے بھی کافی عرصہ رہا، محمداورنگزیب اور دیگرپٹیشنرزکے حق میں فیصلہ آیااور انہیں ریلیف بھی ملا،عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ایف بی آرنے انٹراکورٹ اپیل دائرکی تھی جس میں ابھی بھی وزیرخزانہ فریق ہیں۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا سپرٹیکس کیخلاف عدالت سے رجوع،ایف بی آر کی انٹراکورٹ اپیل میں آ ج بھی فریق








