بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشت گردی کے عفریت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر عبد الرحیم سمیت دیگر دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج اور خیبر پختونخوا کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں کو خراج تحسین کیا
وزیراعظم نے دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی محمد ادریس، سپاہی بادام گل، کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے سب انسپکٹر تاج میر شاہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم کے بلندی ء درجات کی دعاء کی
انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک سر زمین کے بہادر بیٹوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے اپنی جان وطن کی مٹی پر نچھاور کی ، پوری قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے عفریت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔