بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موثر عوامی قانون سازی کا ملکی ترجیحات اور ترقی سے گہرا تعلق ہے ،اسپیکر ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (پیپس) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں ادارے کے مالی اور انتظامی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پیپس کے قیام کا مقصد پارلیمان کو قانونی اور ٹیکنیکل معاملات میں معاونت فراہم کرنا ہے، موثر عوامی قانون سازی کا ملکی ترجیحات اور ترقی سے گہرا تعلق ہے ، قومی اور صوبائی قانون ساز اداروں میں تعاون کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے اور پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے ادارے کا تھرڈ پارٹی سے فنانشل اور پرفارمنس آڈٹ کروایا جائے گا،
اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکرز کو بھی گورننگ بورڈ کا مستقل ممبر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان اور سندھ اسمبلی کے سپیکر اویس قادر شاہ ،بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالخالق خان اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی ،آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر اور گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر نذیر احمد ،ممبران پارلیمنٹ مولانا عبدالغفور حیدری، بلال اظہر کیانی، وجیہہ قمر، خورشید احمد جونیجو، مہتاب اکبر راشدی، زرتاج گل اور سید امین الحق بھی شریک ہوئے ۔