بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنول شوذب کی طرف سے بشریٰ بی بی کابھرپوردفاع، خاورمانیکااور عون چوہدری کو کھری کھری سنادیں

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکااور عون چوہدری پر برس پڑیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوذب نے کہاکہ حکمران کسی کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،کام تو یہ کوئی کرتے نہیں، ایک سال پہلے ہم نے اعلان سناتھاکہ اگلے سال تک معیشت ٹھیک ہوجائے گی،لیکن آج مزید بربادہوچکی ہے،پہلے صرف ستیاناس تھا اب سوا ستیاناس ہوگیاہے،آخرمیں صرف یہی چھڑکاؤرہ گیاتھا جو خاور مانیکاسے کرایاگیا۔انہوں نے طنزیہ انداز میں مشورہ دیاکہ نادرا میں ایک ڈیسک میں کھلوایاجائے جہاں ایک ایسا رجسٹرڈ رکھاجائے جس میں پورے پاکستان کی 52فیصدخواتین کے مخصوص دنوں کی تاریخ درج ہو تاکہ عدت اورطلاقوں کے کیس چلاتے وقت سرکار کے پاس بھی کوئی نہ کوئی ڈیٹاموجود ہو۔کنول شوذب نے کہاکہ پانچ سال گیارہ ماہ بعد خاورمانیکاکابشریٰ بی بی سے کیاتعلق رہ گیاتھا جوآج تک بیٹھ کر ان کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وٹے سٹے کی وجہ سے خاورمانیکاکی بہنوں کو طلاقیں ہوئی تھیں جن کی بعدمیں دوسری جگہوںپر شادیاں ہوئیں،مانیکا ان کے بارےمیں بھی معلوم کریں کہ ان کی شادیاں ٹھیک ہوئی تھیں یاغلط،انہوں نے کہاکہ خاورمانیکاماؤں ،بہنوں بیٹوں کو ترجمان نہیں چاہئے۔