بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موجود حکومت کشمیریوں کی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ، امیر مقام

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر 1931 میں ڈوگرا راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ شہدا نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے لازوال قربانی دی ، تاریخ میں ، ہمت و عزم اور شجاعت کی ایسی مثالیں کم ملتی ہیں ،
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیریوں میں آزادی کا یہ عزم آج بھی اسی جوش و جزبے سے زندہ ہے ، بھارت حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کے عزم کو کسی صورت میں نہیں توڑ سکتا ،
مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی،
وفاقی حکومت دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق اجاگر کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجود حکومت کشمیریوں کی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔