کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، آج دوسرے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو ئی ہے ۔سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار450 روپے کا ہو گیاجبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2356 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 18 ہزار700 روپے ہے ۔ دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 1854 ڈالر فی اونس ہے
سونے کی قیمتیں آسمان سے زمین پر آگریں،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
