بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن اگست 2023 میں ہوں گے،تاریخ نوٹ کرلیں،مریم اورنگزیب کا عمران خان کو جواب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے مطالبہ پر الیکشن کی تاریخ دے دی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن اگست 2023 میں ہوں گے۔ تاریخ دے رہی ہوں نوٹ کرلیں۔ عوام آپ کو دوبارہ کیوں منتخب کریں آپ نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ اسلام آباد میں عمران خان کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ 100 سال بھی تیاری کرلیں عوام نے آپ کے جھوٹ میں نہیں آنا۔ عوام نے آپ کو مسترد کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ عمران خان لانگ مارچ میں 20 لاکھ لوگ لانے کا دعوے کرتے تھے، 20ہزار ہی لے آتے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا عمران خان کی دھمکی میں آکر کوئی ایسا فیصلہ نہ دیں،ان کا کہناتھاکہ عمران خان صاحب آپ نے جھوٹ بول بول کر وقت ضائع کر دیا ہے،عمران خان صاحب اب ہم کہتے ہیں آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس ذہنی حالت میں آپ کو بالکل بھی ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں ،ان کا کہناتھا کہ آپ کہتے ہیں آپ نے ٹھیکہ نہیں لیاہوا، آپ کوٹھیکہ دیا کس نے ہے ،پاکستان کے وزیراعظم میں تکبر، انا اور ضد نہیں ہے،وزیراعظم دن رات محنت کررہے ہیں تاکہ پاکستان عوام آرام اور سکون سے سو سکیں ۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف کوئی بھی مہم چلائی گئی تو اس کے نتائج آپ کو بھگتنا پڑیں گے۔