اسلام آباد(صغیر چوہدری )عراقی سفیر کی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیزپاکستانیز سالک حسنین سے ملاقات۔عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراق جانے والے زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا دینے اور رواں سال زائرین کا کوٹہ دگنا کرنے کا مطالبہ کر دیا
وزیر داخلہ نے کہا کک ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں۔ بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت ملنے کی صورت میں زائرین کو بہت سہولت ملے گی۔
عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان معاملات اور زائرین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عراقی وزیر داخلہ کی جانب سے محسن نقوی کو عراق کے دورے کی دعوت دی
۔ عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز و مذہبی امور چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو بھی ہوئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے عراق جانے والے زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا دینے اور رواں سال زائرین کا کوٹہ دگنا کرنے کا مطالبہ کیا۔عراقی سفیرنے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے عراقی سفیر کو زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں۔محرم اور صفر کے مہینوں میں زائرین کو کئی مشکلات پیش آتی ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔عراقی حکومت کی جانب سے بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت ملنے کی صورت میں زائرین کو بہت سہولت ملے گی۔وزیرداخلہ نے پاکستانی زائرین کا کوٹہ رواں سال دگنا کرنے کی استدعا کی۔انہوں نے کہا پاکستانی زائرین سے عراق میں داخلے پر پاسپورٹ نہ لئے جائیں کیونکہ اس سے انہیں واپسی میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان معاملات اور زائرین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان ٹریول ایجنٹس کی فہرست فراہم کی جنہوں نے زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس لیں۔ وزیر داخلہ نے کہا ان ٹریول ایجنٹس کے خلاف ایک ہفتہ میں کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ملاقات میں ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ پر ویزا کی چھوٹ کے معاہدہ کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں وزارت سمندر پار پاکستانیز اور عراق کی وزارت لیبر کے مابین ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سالک حسین نے کہا اس ایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانی شہریوں کو عراق کیلئے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہو گا۔اس ایم او یو سے قانونی امیگرشن بڑھے گی اور غیر قانونی طریقوں سے داخلہ میں کمی واقع ہو گی۔وزیر داخلہ نے عراق میں مقیم غیر قانونی پاکستانیوں کے مسلے کے حل کے لئے عراقی سفیر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔عراقی سفیر نے عراق کے وزیر داخلہ کی جانب سے محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور عراق کے دورے کی دعوت دی۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور عراقی سفارت خانہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔









