بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بڑی عوامی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ جلد چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بڑی عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، سکندر سلطان راجہ کیخلاف آئین سے غداری کے مقدمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق رؤف حسن نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے مجرم کا تعین کردیا ہے، عدالت عظمیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو فراڈ الیکشن کا مجرم قرار دیا ہے، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر استعفیی دیں۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نئے مقدمات درج کرنا بدنیتی ہے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی ایوان کی سب سے بڑی پارٹی بن جائے گی، مگر حکومت بنانے کا فیصلہ بعد میں دیکھیں گے۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنے بیان حلفی جمع کرائے ہیں، اور مزید بھی کروائیں گے۔