بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کاپاکستانی سفیروں کےبڑے پیمانےپرتبادلوں پرغور

وفاقی حکومت نےپاکستانی سفیروں کےبڑے پیمانےپرتبادلوں پرغور کرنا شروع کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ میں تیاریاں جاری کر دی گئی ہیں،وزیراعظم کی منظوری کے بعدنوٹیفیکیشن جاری ہوگا ،ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ محمدسلیم کوکینیڈا میں ہائی کمشنربھیجنےپرغور کیا جا رہا ہے۔
ظہیراسلم جنجوعہ کی ریٹائرمنٹ پرکینیڈا میں عہدہ خالی ہونا ہے،عاصمہ ربانی کوفلپائن اورسلجوق مستنصرتارڑکوانڈونیشیامیں سفیرلگانےپرغور کیا جا رہا ہے، سلجوق مستنصرتارڑہالینڈ میں پاکستانی سفیرتعینات ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ کواہم یورپی ملک میں بھیجنےپرغور کیا جا رہا ہے،فیصل نیاز ترمزی کو اہم مغربی ملک بھیجا جائےگا،سوئٹزرلینڈزمیں سفیرعامرشوکت کوقاہرہ مصربھجنےپرغورکیا جا رہا ہے۔
مرغوب سلیم بٹ کی سوئٹزرلینڈ میں بطورسفیرتعیناتی کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،ڈاکٹرظفراقبال اگلےماہ رومانیہ سےکویت میں بطورسفیرجائیں گے۔