ایم نائن موٹروے پر حادثہ، 6 افراد جاں بحق ایم نائن موٹروے پر لونی کوٹ کے مقام پر منی ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر ہو گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا ہے۔