بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیپال کا طیارہ جس میں 22 مسافر سوار تھے لاپتہ ہوگیا

کھٹمنڈو(نیوز ڈیسک ) نیپال کامسافرطیارہ جس میں 22افرادسوار تھے لاپتہ ہوگیا،طیارہ پوکھاراسے موسوم جارہاتھاجس کااتوار کی صبح9: 55 پرہوائی اڈے کے حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا،طیارےکےمسافروں میں چارہندوستانی اورتین جاپانی شہری بھیشاملتھے،

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما نےبین الاقوامی خبررساں ادارے کوبتایاکہ طیارہ مستنگ ضلع کے جومسوم کے آسمان پر دیکھا گیا اور پھر پہاڑ دھولاگیری کی طرف موڑ دیا گیا تھا جس کے بعد اس کا رابطہ نہیں ہوا تھانیپال کی وزارت داخلہ نے لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے مستنگ اور پوکھارا سے دو نجی ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں۔

نیپال آرمی ہیلی کاپٹر کو بھی تلاشی آپریشن کے لیے تعینات کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے