facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شین وارن ایک جادوگر تھے: عدنان صدیقی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے آسٹریلوی لیجڈری کرکٹر شین وارن کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شین وارن کی موت کی خبر خوفناک ہے کیونکہ 52 سال، کوئی عمر نہیں۔

اداکار نے لکھا کہ شین وارن ایک جادوگر تھے، ایک چال باز تھے جس نے پچوں پر گیند کے ساتھ حیرت انگیز کام کیا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ کھیل اور اس کے چاہنے والوں نے ایک عظیم لیجنڈ کھو دیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔