ممبئی :سُشمتا سین کی ذاتی زندگی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اب بھی اپنے پرانے بائے فرینڈ رومان شوال کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
اب اداکارہ خود اس معاملے پر کھل کر سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے زندگی میں کسی کے ہونے یا نہ ہونے کے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سُشمتا سین نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ ان کی زندگی میں اس وقت کوئی مرد نہیں ہے۔
پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے سُشمتا سین نے اپنی ڈیٹنگ لائیو کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے، میں ایک عرصے سے سنگل ہوں، میں پچھلے دو سال سے اکیلی ہوں، بلکہ 2021 سے ہی میں کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہوں۔‘
سُشمتا سین اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ ’میری زندگی میں بہت ہی خوب صورت لوگ ہیں جو کہ میرے دوست ہیں، اور وہ سب اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب میں انہیں کال کروں اور کہوں دیکھو تیار ہو جاؤ میں گاڑی نکال رہی ہوں گوا چلتے ہیں۔‘
جب پوڈکاسٹ کی ہوسٹ ’ریا چکر بورتی‘ نے اداکارہ سے دوبارہ اسی متعلق سوال پوچھا کہ کیا وہ کسی میں دلچسپی رکھتی ہیں؟
تو اس سوال کے جواب میں سشمتا سین کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت کسی میں بھی دلچسپی نہیں رکھتی، ذاتی زندگی میں بریک لینا بھی بہت اچھا ہوتا ہے میں تو پانچ سال تک ایک ریلیشن میں رہی ہوں اور یہ ایک طویل وقت ہوتا ہے۔‘









