آج کل سوشل میڈیا پرٹرمپ فائرنگ واقعے کی نقل کرنے والے یوگینڈا کے بچے کی ویڈیووائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں ایک بچے کو ٹرمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو جوش سے اپنی مٹھی کو بند کر کے ’فائٹ‘ کا نعرہ لگا رہا ہے۔ ویڈیو میں شامل دیگر بچے بھی ا داکاری میں اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔
Ugandan Kids re-enact the Trump Assassination Attempt pic.twitter.com/2tck8GNa23
— ɖʀʊӄքǟ ӄʊռʟɛʏ 🇧🇹🇹🇩 (@kunley_drukpa) July 17, 2024
یار رہے کہ کچھ دنوں قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔ وہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔









