کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقادامن دشمن عناصرکو منہ توڑ جواب ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں فرح عظیم شاہ نے کہاکہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئے،جس پر میں بلوچستان کی عوام کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ آج عوام کا جو ش وجذبہ قابل دید رہا،ملک دشمن عناصر جو بلوچستان کے امن کو سبوتاژکرنا چاہتے تھے الیکشن میں اتنی بڑ ی تعداد میں عوام کی شرکت نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہےکہ بلوچستان کے امن کو کوئی بھی سبوتاژنہیں کرسکتااور بلوچستان کی تعمیر و ترقی اسی طریقے سے جاری وساری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پر امن انتخابات کے انعقاد پر میں بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقادامن دشمنوں کو منہ توڑ جواب ہے،ترجمان بلوچستان حکومت








