لندن(ممتاز نیوز)جنگ زدہ غزہ کے متاثرہ 140 میڈیکل طلبا کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت،
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے فلسطین کیلئے کام کرنے والے این جی اوزکے وفد نے ملاقات کی ، پاکستان ہائی کمیشن لندن نے غزہ کے متاثرہ 140 میڈیکل طلبا کی فہرست داخلے کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کوبھجوا دی۔
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار کی خصوصی کاوش سے جنگ زدہ غزہ کے متاثرہ 140 میڈیکل طلبا اپنی تعلیم کے آخری دوسال پاکستان میں مکمل کریں گے۔
غزہ کے متاثرہ میڈیکل طلبا کو مختلف میڈیکل کالجز میں کارڈیالوجی،آرتھوپیڈکس،آنکولوجی، پیڈیاٹرکس اور سرجری کے شعبوں میں داخلے دیئے جائیں گے۔
غزہ کے متاثرہ 140 میڈیکل طلبا اپنی تعلیم کے آخری دوسال پاکستان میں مکمل کریں گے








