بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کولا نیکسٹ کے مالک کے بعد پنجاب سے 2 سینئرملازمین بھی اغوا

لاہور:غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے پس منظر میں مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد تیزی سے مقبول ہوتے مقامی سافٹ ڈرنک کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے اغوا کے بعد کمپنی کے ڈپٹی مینیجر فنانس حسن نواز اور جنرل مینیجر دانیال خان کو بھی اغوا کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کولا نیکسٹ کے ڈپٹی مینیجر فنانس حسن نواز کو لاہور سے اغوا کیا گیا، جبکہ جنرل منیجر دانیال خان کو سفید ڈبل کیبن گاڑیوں میں مسلح افراد نے قصور سے اغوا کیا۔
کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے وکیل نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پنجاب سے دو سینئرملازمین کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 جولائی کو کراچی سے اغوا ہونے والے کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔