اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل، رکن قومی اسمبلی، پارلیمانی ٹاسک فورس ایس ڈی جیز کے کنوینر بلال اظہر کیانی نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے والوں کے خلافFIRہونا خوش آئیند ہے۔ جھوٹ کی بنیاد پرCJP کو دھمکیاں اسلام، آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے،پیر کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں بلال اظہرکیانی نے کہاکہ سپریم کورٹ کی وضاحتوں کے باوجود غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے۔ علماء، وکلاء، میڈیا سمیت سب اس انتہا پسندی اور جھوٹ کی مذمت کرے
چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر خوش آئند ہے،بلال اظہر کیانی








