اسلام آباد(صغیر چوہدری )غیر قانونی موبائل فون سموں کی فروخت کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا ملک بھر میں مشترکہ کریک ڈاؤن جاری 5 شہروں میں سموں کے غیر قانونی اجراءپر 15 افراد کو گرفتار کرکے سمیں۔ لیپ ٹاپ ۔افغانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئی ہیں
پی ٹی اے حکام کےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفاتر لاہور، فیصل آباد اور پشاور کی جانب سے راولپنڈی، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ اور ہنگو میں واقع ٹیلی نار، جاز، یوفون اور سی ایم پاک (زونگ) کی فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے ہیں یہ فرنچائزز غیر قانونی طور پر سموں کے اجراء میں ملوث تھیں جو اکثر مجرمانہ سرگرمیوں جیسے دھوکہ دہی، شناخت کی چوری اور دیگر غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہوتی ہیں۔چھاپوں کے دوران ایف آئی اے نے 4 لیپ ٹاپ، 1 پی سی، 12 بی وی ایس ڈیوائسز، فعال سمز، موبائل فونز، ہارڈ ڈسک، فوٹو کاپیوں کے ساتھ اصلی شناختی کارڈ اور افغان پاسپورٹ اور پی او آر کارڈز کی سافٹ کاپیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ فرنچائزز میں کام کرنے والے 15 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئیں. تاہم معاملے کی مزید تفتیش تاہم جاری ہے۔پی ٹی اے نے اس سے قبل سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی تھیں۔
سموں کی غیرقانونی فروخت کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا ملک بھر میں مشترکہ کریک ڈاؤن جاری







