اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نےعالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ” فچ“ کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے پر خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مالیاتی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاکہ ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی کا ثمر آج معاشی بہتری کی صورت میں ملک اور قوم کو مل رہا ہے،پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلَس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے۔
انہوں نے کہاکہ معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر دن رات کام کر رہے ہیں، اس کے ثمرات عوام تک پہنچا کر دم لیں گے، فچ اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے اہم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی بہتری کے راستے پر مزید محنت اور جذبے سے آگے بڑھیں گے، امید ہے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کی معاشی بہتری اور سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہاکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید ایک فی صد کمی کا اعلان بھی معاشی بہتری کی ایک اور جھلک ہے، شرح سود میں کمی سے افراط زر میں مزید کمی ہوگی، کاروباری سرگرمیوںمیں مزید اضافہ ہوگا ۔
پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلَس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے،وزیراعظم








