بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم اور سعودیہ کا ویزا نکل آیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم اور سعودیہ کا ویزا نکل آیا ۔ ریسکیو نے تمام رقم واپس کردی۔۔ریسکیو 1122 سرگودھا کو خوشاب روڈ پر حادثے کی اطلاع ملی جب ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو وہاں ایک معمر شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں لیٹا ہوا تھا ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دی اور جب اسکی جیب وغیرہ کی تلاشی لی تو اس میں سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے اور ایک پاسپورٹ نکلا جس ہر سعودیہ کے متعدد ویزے بھی لگے ہوئے تھے ریسکیو حکام کے مطابق مزید چھان بین کے بعد پتا چلا کہ حادثے کا شکار ہونے شخص بھکاری ہے ۔ ریسکیو عملہ نے طبی امداد فراہم کرکے اسے مزید علاج کی غرض اسپتال منتقل کیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ معمر شخص مشتاق احمد کا تعلق مبینہ طور پر بھیک مانگنے والے ایک منظم گروہ سے ہے۔ ریسکیو عملے نے طبیعت میں بہتری کے بعد بھکاری کے پیسے اور پاسپورٹ اس کو واپس لوٹا دیا۔اور اسے فارغ کردیا۔