بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہریوں میں لڑائی کے دوران ریل بنانے والی لڑکی وائرل

ہماچل پردیش: سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے لوگ کسی بھی ھد تک چلے جاتے ہیں اور حالیہ ویڈیو اسی کی ایک مثال ہے۔

ہماچل پردیش سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک لڑکی کو سڑک پر ہورہے ایک جھگڑے کو اپنی ریل کی ریکارڈنگ کیلئے استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ سڑک پر لڑرہے ہیں اور ایک دوسرے کے بال کھینچ رہے ہیں۔ مزید ویڈیو میں تماشائیوں کو لڑائی کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے تاہم اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ایک لڑکی لڑائی کو پسِ منظر میں رکھ کر اپنے لیے ریل کی ریکارڈنگ کرنا شروع کردیتی ہے۔
نکھل سینی کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ 2-3 سالوں میں شملہ گھناؤنا سرگرمیوں کے لیے ایک ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔ ریل بنانے والوں نے اس جگہ پر قبضہ کر لیا ہے اور روزانہ اس طرح کی بے ہودہ ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔